عثمان بزدار کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کیساتھ کون ہے؟ شیخ رشید کا حیران کن دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی)عثمان بزدار کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کیساتھ کون ہے؟ شیخ رشید کا حیران کن دعویٰ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے جب تک عثمان بزدار کے ساتھ عمران خان ہیں، کسی کارکردگی کی ضرورت نہیں ،چینی ، آئی پی پیز ، آٹا بحران والے سب عوام کے سامنے

بے نقاب ہوں گے، 31 جولائی تک مزید کئی تحقیقات ہوں گی، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ وہ واچ لسٹ میں ہیں اور کسی بھی وقت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آجائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 24 گھنٹے قبل آن لائن ٹکٹ بند کرنا غلطی تھی، اکثریت کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کا طریقہ کار معلوم نہیں، عید کے بعد آن لائن کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی ٹکٹس کی فروخت بحال کردی جائے گی، ریلوے کا خسارہ بہت بڑا لیکن یہ حکومت کا ادارہ ہے جسے عوام کو سہولت پہنچانی ہے، عوام سے کاروبار نہیں کرنا ان کی خدمت کرنا ہے، حکومت کا کام حکومت کرنا ہے دکاندار کی طرح نفع دیکھنا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close