اسلام آباد (پی این آئی)چینی بحران سکینڈل، شہباز شریف اور جاوید لطیف کیساتھ اہم وفاقی وزیر کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان، حکومتی و اپوزیشن حلقوں میں ہلچل مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیرترین اندر نہیں جائیں گے۔
جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا۔کچھ دنوں میں شہبازشریف بہت سے راز کھولنے والے ہیں۔چینی سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے مزید کہا کہ رپورٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان نے اس پر کیا فیصلہ کیا ۔بدھ کو ایک بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا سیاسی نتیجہ بھی نکل سکتا ہے۔اگر یہ بیلنس احتساب کرنا چاہ رہے ہیں تو شہباز شریف اور میاں جاوید لطیف کو اندر کریں گے۔جبکہ خسرو بختیاراور ان کے بھائی کو اندر کریں گے۔تاہم جہانگیرترین اس سکینڈل سے بچ جائیں گے۔جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا کہیں نہ کہیں سے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انکے اتحادیوں کی فائل نیب میں جاتی ہے تو وزیراعظم سے مل کر اس کو رکوا دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آ ٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بعض اہم سوالات کے جوابات نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی کمیشن کے روبرو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی سفارش کرنے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین اور موجودہ مشیر تجارت رازق داؤد کو بھی طلب کیا جائے گا کہ انہوں نے سب سڈی کی سفارش کیوں کی تھی کیونکہ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کمیشن کے روبرو یہ بیان دیا تھا کہ انہوں نے بطور چیئرمین اقتصادی رابط کمیٹی اس وقت شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر ہی چینی کی برآمد پر سب سڈی کی سفارش کی تھی اور معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں