اس بار بھارت نے کوئی حماقت کی تو ابھی نندن کو چائے نہیں پلائی جائیگی بلکہ۔۔۔وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات میں بڑا فیصلہ ہو گیا

لاہور (پی این آئی )اس بار بھارت نے کوئی حماقت کی تو ابھی نندن کو چائے نہیں پلائی جائیگی بلکہ۔۔۔وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات میں بڑا فیصلہ ہو گیا۔۔ سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ بھارت کے جعلی فلیگ آپریشن کے ارادے سے دوست ملک نے پاکستان آگاہ کیا ، اپنی ویڈیو میں صابر

شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے ہی اینٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو چکی تھی ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ متوقع جعلی فلیگ آپریشن کو زیربحث لایا گیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اس بار ابھی بندھن کو چائے نہیں پلائی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے بہت سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافی کامزید کہنا ہے کہ چائنہ کے ساتھ بھی بھارت کی جھڑپیں جاری ہیں۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات میں ملاقات میں تینوں رہنماوں کے درمیان کرونا کی صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے ٹویٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکارنہتے کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کل ان قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرآتش کر دیے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close