تنخواہوں میں بڑا اضافہ ، کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان

لاہور(پی این آئی) تنخواہوں میں بڑا اضافہ ، کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے آئندہ مالی سال میں اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الائونس میں اضافے کے تحت

18 ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔اس سے قبل خبروں کے مطابق اس سال کا مالی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان دے چکے ہیں۔ اسی حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ وفاق کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے قبل معاشی بحران ہونے کی وجہ سے تنخواہوں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی لیکن اب مالی سال میں سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الائونس میں اضافے کے تحت 18 ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔اضافی پنشن کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 14 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کا آئندہ بجٹ میں خاص خیال رکھے گی، اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہمیشہ وفاق کے فیصلوں سے منسوب ہوتا ہے، اس لئے وفاق کی منظوری کے بعد تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں، اسی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close