رمضان 30دن کا ہو گا یا 29دن کا؟ فواد چوہدری کے دعوے کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) رمضان 30دن کا ہو گا یا 29دن کا؟ فواد چوہدری کے دعوے کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی اہم پیشنگوئی کر دی۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی کو نظر آئے گا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیس روزے پورے ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا

ہے کہ رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو سکتا ہے، 23 کے بجائے شوال کا چاند 24 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، ملک بھر میں عیدالفطر 25 مئی کو ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو سکتا ہے۔ 23 کے بجائے شوال کا چاند 24 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ یوں ملک بھر میں عیدالفطر 25 مئی کو ہو گی۔ دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کیمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہیکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائیگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، جمعہ کو پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے ، یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرناچاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close