رمضان المبارک کے روز تاریخی فیصلہ،واحد صوبہ جہاں تمام جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمے کیساتھ لازم قرار دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) 27رمضان المبارک کے روز تاریخی فیصلہ،واحد صوبہ جہاں تمام جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمے کیساتھ لازم قرار دیدی گئی، قرآن کلاسز لینے والے طلباء کو فی ہفتہ ایک کریڈٹ آور دیا جائے گا، تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات

کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج 27 رمضان المبارک کو تاریخ دن ہے، آج ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کے وژن کے تحت صوبے کی تمام جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمے کیساتھ لازم قرار دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔ جامعات میں قرآن کلاسز لینے والے طلباء کو خصوصی طور پر فی ہفتہ 1 کریڈٹ آور دیا جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے ایک ماہ قبل قرآنی تعلیمات کا ماڈیول تیار کرنے کیلئے وی سی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں جامعہ پنجاب، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف لاہور کے وائس چانسلر شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close