اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کورونا کے باعث مالی دباؤ، اہداف کم رکھیں جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔باوثوق ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کے متعلقہ
حکام عید پراسلام آباد میں ہی رہیں گے اور بجٹ کے حتمی حجم کا فیصلہ اگلے چند دن میں کرلیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب معیشت کو جو نقصان ہوا اس کی وجہ سے بجٹ کے اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی وزارتوں کی طرف سے دی گئی بجٹ تجاویز پر بھی مزید کٹ لگا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 7 ہزار 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے مالی سال میں وفاق کی خالص آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 200 ارب روپے ہو گا جبکہ خسارے کا تخمینہ 2 ہزار 896 ارب روپے لگایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں