کراچی(پی این آئی)بازاروں میں رش سے بچنا ہے تو مارکیٹ کے لیے وقت بڑھائیں، انجمن تاجران کا مطالبہ۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں رش سے بچنے کیلئے وقت بڑھایا جائے۔تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ بیانیہ کہ وفاق اگر وقت بڑھائے تو ہم تیار
ہیں آج صوبائی خود مختاری کہاں گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تاجر مکمل طور پر پولیس کے رحم و کرم پر ہیں۔اجمل بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت عید کے فوراً بعد ہوٹل انڈسٹری کو بھی کھولنے کی اجازت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں