رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں، اسے ختم کر دیا جائے، فواد چوہدری نے پھر محاذ کھول لیا

لاہور (پی این آئی)رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں، اسے ختم کر دیا جائے، فواد چوہدری نے پھر محاذ کھول لیا،فواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی پیر کو

عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا، پریس کانفرنس میں بتاوں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے، یہ بھی بتاوں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close