سورج آگ برسانے لگا، ملک کے میدانی و زیریں علاقوں میں زندگی مشکل

اسلام آباد(پی این آئی)سورج آگ برسانے لگا، ملک کے میدانی و زیریں علاقوں میں زندگی مشکل۔ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہے گی، کراچی اور لاہور میں بھی پارہ ہائی رہے گا۔سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ نوابشاہ،

لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور مٹھی میں پارہ 45 کی حد عبور کر جائے گا۔ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی تپتے رہیں گے، تربت اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 کے درمیان رہے گا۔کراچی میں بھی آج شدید گرمی کی پیش گوئی ہے۔ لاہور میں بھی پارہ 40 سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔اننت نام، بارمولہ اور بڈگام میں بادلوں کے ڈیرے رہیں گے۔ سرینگر میں زیادہ سے زیاد ہ درجہ حرارت 28، جموں میں 36 اور لیہہ میں 15 رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close