کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے شہری زندگی تہہ و بالا، سینئر بھارتی سفارتکار کی طلبی، شدید احتجاج

اسلام آباد(پی این آئی)کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے شہری زندگی تہہ و بالا، سینئر بھارتی سفارتکار کی طلبی، شدید احتجاج۔پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک اور خلاف وزری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا اور مراسلہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی

فورسز نے 20 مئی کو کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں پوٹھی گائوں کو نشانہ بنایا، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سال کا محمد عارف شدید زخمی ہو گیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک 1102 بار کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کرچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close