کورونا نے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کو گرا لیا

لاہور(پی این آئی)کورونا نے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کو گرا لیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ عطاءاللہ تارڑ نے ٹویٹر پیغام میں کورونا وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وہ لوگ جو گذشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں رہے

ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ ن لیگی رہنما نے پارٹی کارکنان سے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close