پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی عید ہو گئی، سزا میں 2 ماہ کی کٹوتی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی عید ہو گئی، سزا میں 2 ماہ کی کٹوتی، وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا، صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عید کے موقع پر سزا معافی کے اعلان کا

اطلاق منشیات، دہشت گردی، ریاست کے خلاف جرائم والے قیدیوں پر نہیں ہو گا، بہتر رویئے والی ایسی خواتین قیدی جن کی 75 فیصد سزا مکمل ہو گئی ہے، ان کو رہا کیا جا رہا ہے۔ ایک سال تک سزا پانے والی خواتین جن کے ساتھ بچے ہیں انکو بھی رہا کیا جائے گا۔سزا مکمل کرنے کے بعد جرمانہ ادا نہ کر پانے والے جیلوں میں بند قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سزا کی معافی کا اطلاق زنا اور انسانی جسم کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں