لاک ڈاون کے خاتمے سے مارکیٹیں کھولنے کے بعد کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلی سندھ کو اندیشہ

کراچی(پی این آئی)لاک ڈاون کے خاتمے سے مارکیٹیں کھولنے کے بعد کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلی سندھ کو اندیشہ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا

سندھ میں ڈاکٹرز اور نرسز سمیت طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے، 7 ڈاکٹرز کورونا سے شہید بھی ہوئے۔انھوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے 274 پولیس اہل کار اور 20 رینجرز اہلکار متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 پولیس اہلکاروں کی کورنا کے باعث شہادت بھی ہوئی۔وفاقی وزراء اور سندھ میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ سیاست کر رہا ہوں، ہاں میں لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے سیاست کر رہا ہوں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بھی فیصلے کیے اس پر سب نے عمل کیا، اگر اتنے غلط فیصلے ہوتے تو کوئی عمل نہ کرتا، سب نے اپنی تقرریوں میں لاک ڈاؤن کے فائدے بتائے۔ان کا کہنا تھا اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی، لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جا رہی ہے، میں بتاؤں گا کہ معیشت کے اعداد وشمارمیں کیسے فراڈ کیا گیا؟انھوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے، میڈیا دکھا رہا ہے کہ لوگ بازاروں میں شاپنگ کر رہے ہیں، مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بھی زیادہ ہوں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس سال عید سادگی کے ساتھ گھروں میں رہ کر منائیں۔ان کا کہنا تھا میں نے بھی اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقعے پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close