وزارت پیٹرولیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی)وزارت پیٹرولیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانت منظور۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نےسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا اور نیب کوشاہدخاقان عباسی اور ارشد مرزا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کو 5،5 لاکھ کے مچلکےجمع کرانے اور 9 جون کواحتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ایڈووکیٹ خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری معطل ہوچکےہیں، وہ مکمل طور پر بےگناہ ہیں۔خواجہ نوید نے مزید کہا کہ سابق ایم ڈی پی ایس اوشیخ عمران الحق سمیت دو افراد عبوری ضمانت پر ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close