بکنگ صرف آن لائن اور آن لائن سسٹم میں خرابی آ گئی، شیخ رشید کی سسٹم بحالی کی کوششیں

اسلام آباد(پی این آئی)بکنگ صرف آن لائن اور آن لائن سسٹم میں خرابی آ گئی، شیخ رشید کی سسٹم بحالی کی کوششیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ ریلوے کے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام میں خرابی آئی ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکٹ بک کرنے

کے لیے آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام میں خرابی کے باعث کچھ شہروں میں چند گھنٹے بعد ریزرویشن کی کھڑکی کھول دیں گے،شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ راول پنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرز کی ایک ایک کھڑکی کھول دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close