اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا وزارت داخلہ کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا وزارت داخلہ کا حکم معطل کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کوکام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی 90 روز کے لیے معطلی کا حکم اسلام

آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے معطل کیا گیا تھا ، وفاقی کابینہ نےشیخ انصرعزیزکی معطلی کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close