کراچی (پی این آئی)والدین کے لیے اچھی خبر، پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت عدالت نے بحال کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔ والدین کے لیے ایک اچھی سامنے آئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول
فیس میں 20 فیصد رعایت سے متعلق پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ ریلیف آرڈیننس آنے کے بعد حکم امتناع کا جواز ختم ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں