برکتوں والی رات کی تلاش، رمضان المبارک کی 27ویں شب ملک بھر میں فرزندان توحید نے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا

لاہور(پی این آئی)برکتوں والی رات کی تلاش، رمضان المبارک کی 27ویں شب ملک بھر میں فرزندان توحید نے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا۔ہزار مہینوں سے بہتر رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش میں ستائیسویں شب کو ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گھروں اور مساجد میں ذکر و اذکار، تلاوت قرآن پاک اور نوافل

پڑھے گئے۔ملک بھر میں شہریوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات اور دعائیں کیں جبکہ مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا۔لاہور کی مساجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا، مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ماہ صیام کے آخری عشرے میں شب قدر کے موقع پر ملک بھر کی طرح کراچی بھر کی مساجد میں بھی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔پشاور کی مساجد میں کورونا وائرس کے باعث ماہ رمضان کی 27 ویں شب کو وہ رونقیں نہیں جو ہر سال ہوتی تھیں تاہم اس کے باوجود نمازیوں نے مساجد میں نمازیں اور تراویح ادا کی۔حیدرآباد میں بھی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ختم قرآن کی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے شرکت کی، انہوں نے علماء کرام میں تحائف تقسیم کیے اور ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close