لاہور جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر، آرتھوپیڈک وارڈ 3 روز کے لیے بند کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر، آرتھوپیڈک وارڈ 3 روز کے لیے بند کردیا گیا۔لاہور کے جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے، وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر حنیف نے 10 روز کے لیے وارڈ بند کرنے کے لیے انتظامیہ کوخط لکھ دیا۔ایم

ایس جنرل اسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو 3 روز کے لیے بند کردیا۔لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈ کے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے باقی ڈاکٹروں کو کورینٹائن کردیا گیا ہے، اس لیے آرتھوپیڈک وارڈ کو دس روز کے لیے بند کردیا جائے۔ایم ایس جنرل اسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پرابتدائی طور پر وارڈ کو 3 دن کے لئے بند کرکےجراثیم سے پاک کیاجارہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے 3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close