پاکستانیوں کو کورونا کیساتھ مزید کتنا عرصہ رہنا ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان نے خوفناک پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ویکسین نہیں بنتی تب تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارنا کرنا ہوگا، ترقی یافتہ مغربی ممالک کی نسبت ہماری صورتحال بہت بہتر ہے۔کووڈ 19 ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے،مغربی ممالک سے موازنہ کریں تو ہمارے حالات ویسے نہیں ہیں ، کورونا کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں بہت برے حالات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا اصل حل ویکسین ہی ہے، جب تک کورونا کی ویکسین نہیں بن جاتی تب تک ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا۔اس سال ہمیں کورونا کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا، کورونا کیسز بڑھنے پرہمیں مزید ڈاکٹرز کی ضرورت پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں