پاکستان، چین، روس اور ایران نے ملکر ایسا اقدام اٹھا لیا کہ امریکا بوکھلا کر رہ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان، چین، روس اور ایران نے ملکر ایسا اقدام اٹھا لیا کہ امریکا بوکھلا کر رہ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان چاروں ممالک نے گزشتہ روز افغانستان کی جنگ کے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک میں جامع فائر بندی کریںجس کا اطلاق پورے ملک میں ہو۔ان چاروں ممالک نے افغان صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے درمیان طے پانے والے ’پاور شیئرنگ‘ معاہدے کو بھی خوش آمدید کہا۔پاکستان، چین، روس اور ایران کے خصوصی نمائندوں نے گزشتہ روز ایک ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کانفرنس کا محرک صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ کے مابین طے پانے والا حکومت میں اشتراک کا معاہدہ تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں چاروں ملکوں نے افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے پرسنجیدہ تحفظات کا اظہار کیااور فریقین سے فائربندی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close