ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کیلئے پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ تاہم کاکول 09،گڑھی دوپٹہ04،مری03 اور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 47 ، تربت، موہنجوداڑو، مٹھی اور دادو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں