پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کےمعاملات طے، مسافر گاڑیاں فوری چلانے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کےمعاملات طے، مسافر گاڑیاں فوری چلانے کا اعلان۔یہ اہم اعلان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی حکومتی وفد کیساتھ ملاقات میں کیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر پنجاب اور موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ

ایسوسی ایشن نے مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں جی ٹی روڈ پر بیس فیصد کم کرائے کے ساتھ گاڑیاں چلائی جائیں گی تاہم موٹروے پر سفر کرنے والوں کو پرانے کرائے ہی ادا کرنا ہونگے۔چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے۔ تاہم موٹروے نے نئے ایس او پیز جاری کیے، اس پر ابہام تھا۔ پنجاب حکومت نے مرکز سے مذاکرات کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر پنجاب جبکہ موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے۔ 80 فیصد گاڑیاں موٹروے پر سفر کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر مکمل طور پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر رہے ہیں تاہم جو دوست موٹروے ایس او پیز پر گاڑیاں چلانا چاہیں، چلا سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں نے عوام اور ملکی مفاد کیلئے فیصلے کیے کیونکہ عید کا موقع ہے، چاہتے تھے حکومت کی کوشش کا فائدہ عوام کو پہنچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close