کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری، 3 شہری زخمی ہو گئے، پاک فوج کا بھر پور جواب

راولپنڈی(پی این آئی)کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری، 3 شہری زخمی ہو گئے، پاک فوج کا بھر پور جواب،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی

ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کھنی اور اولی گاؤں کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close