اسلام آباد(پی این آئی)دیامر بھاشا ڈیم 8 سال میں بنے کا 30 فیصد رقم حکومت دے گی، واپڈا کے چیئرمین نے تاریخ دے دی،واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں 30 فیصد رقم حکومت دے گی اور یہ منصوبہ 2028 تک مکمل ہوجائے گا۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا
مزمل حسین نے کہا کہ پانی کےساتھ پاکستان کی توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جڑی ہوئی ہے، بھارت پاکستان میں پانی کی صورتحال گھمبیر بنا رہا ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پانی کےساتھ پاکستان کی توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جڑی ہوئی ہے اور اس وقت پاکستان اپنی ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی ذخیرہ کر پاتا ہے لہٰذا دیامر بھاشا اور دیگرمنصوبوں کی مدد سے پانی ذخیرہ کی سہولت دُگنا کریں گے۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ واپڈا 9ہزار 400 میگاواٹ پن بجلی پیدا کر رہا ہے اور اسے 14ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ دیامر بھاشاپن بجلی کے لیے مجموعی طو ر پر 1400 ارب روپےخرچ ہوں گے جس میں سے 30فیصد فنڈنگ حکومت کرے گی جب کہ باقی رقم بانڈز سمیت دیگر ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں