اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ٹوئٹر میں بتایا ہے کہ چند روز قبل صدر مملکت دستانے اور ماسک پہنے اسلام آباد کی ایک مقامی مٹھائی کی دکان پر رس ملائی لینے گئے تھے اور بے دیہانی میں کاؤنٹر پر چلے گئے جس پر انہیں لائن میں لگنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہوں نے سماجی فاصلے
کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا۔ عواب علوی نے کہا کہ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اس طرح میں پاکستان میں سیکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود قوانین پر عمل کرنے والے ایک شخص کو جانتا ہوں۔ دوسری جانب ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل پہنچیں جہاں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی وجہ سے ہوٹل میں جگہ نہیں تھی جس پر انہیں واپس جانے کا کہا گیا اور وہ برا منائے بغیر واپس لوٹ گئیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں