پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شاہین رضا کورونا کے ہاتھوں زندگی ہارگئی

گجرانوالہ (پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شاہین رضا کورونا کے ہاتھوں زندگی ہارگئی۔کورونا سے متاثرہ تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا انتقال کر گئیں، شاہین رضا کی چار روز قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہین رضا کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا اور وینٹی لیٹر لگایا گیا، حالت مزید بگڑنے پہ لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئیں۔ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں خصوصی نشست پہ پی ٹی آئی کی اکلوتی ایم پی اے تھیں، وہ لاک ڈاؤن کے دوران کافی متحرک تھیں، مستحق افراد تک راشن پہنچاتی رہیں، مختلف بھٹوں پر جا کر مزدوروں میں راشن بھی تقسیم کرتی رہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سردار عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہو کہا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں، شاہین رضا مرحومہ کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close