ریل گاڑیاں 2 ماہ کے وقفے کے بعد چل پڑیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑی سے اتار دیا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)ریل گاڑیاں 2 ماہ کے وقفے کے بعد چل پڑیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑی سے اتار دیا جائے گا۔کورونا وباء کے باعث بندش کا شکار مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد چل پڑیں، راولپنڈی سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس کراچی جبکہ دوسری ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔محکمہ ریلوے کے مطابق پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں کراچی سے 9ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی، مسافر ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں ، کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کہ اجازت نہیں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مسافر کو پہلے جرمانہ کیا جائے گا ، پھر بھی باز نہ آئے تو ریلوے پولیس مسافر کو ٹرین سے اتار دے گی۔وزرات ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی، ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close