تحریک انصاف کورونا فنڈز کے اخراجات کا ریکارڈ پیش کرے، پیپلزپارٹی کی رہنما نے مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کورونا فنڈز کے اخراجات کا ریکارڈ پیش کرے، پیپلزپارٹی کی رہنما نے مطالبہ کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا فنڈ کی رقم کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وبا کو بنیاد بنا کر عوام کی جبیوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کورونا فنڈ اکاؤنٹس میں اس وقت کتنی رقم موجود ہے؟نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم اکاؤنٹس سے کتنی رقم کہاں کہاں خرچ ہوئی ہے؟انہوں نے کہا کہ اخراجات کی تفصیلات کی عدم فراہمی این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت رقم کی تمام تفصیلات سے عوام اور پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close