اسلام آباد(پی این آئی)سندھ میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، فواد چوہدری نے اپنی ہی پارٹی کے فردوس نقوی کے مطالبے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے مطالبے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی نے سندھ
میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بارے میں بیان دیا تھا۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے میں گورنر راج لگائے جانے کے طریقہ کار پر تفصیل سے وضاحت دی۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار قلب حسن نے بھی قانون اور آئین کے تحت گورنر راج کی نفی کی۔اس سے قبل فردوس شمیم نقوی کے مطالبے پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اسے شوشا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ آرٹیکل 235 میں نہیں، 234 میں ایمرجنسی کا ذکر ہے، سندھ کی اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں