عمرکوٹ(پی این آئی)2023کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا گیا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نےکہاہےکہ “2023”کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کےساتھ مل کر سندھ میں حکومت بنائے گئی پاکستان تحریک انصاف کےاقلیتی ایم این اے لال مالھی نے پیپلزپارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ کےبیان پر ردعمل دیتےہوئے میڈیاکوبیان جاری کرتےہوئے کہا ۔تحریک انصاف کےایم این اے لال مالھی نےکہاکہ پیپلزپارٹی اب قومی جماعت یا تمام طبقات کی نمائندہ جماعت نہیں رہی پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدودہوکررہ گئی ہےسندھ کی عوام گذشتہ دس سالوں سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے خوب واقف ہوچکےہیں سندھ میں کرپشن کے قصے و داستانیں عام ہےایم این اے لال مالھی نےکہاکہ ایک وقت تھا جب پیپلزپارٹی ایک قومی وفاقی پارٹی ہواکرتی تھی جو سکڑ کراب صرف سندھ کے کچھ اضلاع تک محدود ہوکر رہ ھو گئی ھے 2023 میں انشاللہ ان اضلاع سے بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ھو جائے گا پاکستان تحریک انصاف واحد وفاقی قومی جماعت ہے تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کی تین صوبوں میں حکومت ہےوہ وقت دور نہیں جب آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں سے مل کر سندھ میں بھی حکومت بنائے گی ۔ایم این اے لال مالھی نےکہا سندھ میں پیپلزپارٹی اپنی چوری کرپشن چھپانے کے لیے قومپرست پارٹی بن جاتی ہے اور وفاق کو دھمکیاں دیتی ہے سندھ کارڈ کی باتیں کی جاتی ہےمگراب سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کےجھانسے میں نہیں آینگے ایم این اےلال مالھی نےکہاپیپلزپارٹی نے اپنے دس سالہ دور اقتدارمیں سندھ کو تباہی و بربادی کےسواکچھ نہیں دیااب سندھ کی عوام پی پی پی کی چالاکیاں سمجھ چکی ہے ایم این اے لال مالھی نےکہا کہ نفیسہ بی بی اگر شاہ محمود قریشی کے بارے میں پوچھنا تھا تو محترمہ شھید بینظیر بھٹو صاحبہ سے پوچھتی آپ تو آجکل آپ زرداری لیگ کی ترجمان بنی ہوئی ہے اگر ٹائم ملے تو ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کاضرورمطالعہ کریں تاکہ آپ کو حقائق کاعلم ہوں آپکی آگاہی کےلیے عرض ہےریمنڈ ڈیوس اپنی کتاب میں لکھتاہےکہ پاکستان کا ایک ہی مرد مجاہد تھا جو امریکا کے سامنے ڈٹ گیاوہ مردمجاہدمخدوم شاہ محمود قریشی تھے ایم این ای لال مالھی کامزید کہناتھاکہ نفیسہ بی بی آپ شاہ محمود کے بڑوں تک نہ جائیں تو مناسب ہوگا آپ کی لیول تک گرنے کی پی ٹی آئی اور غوثیہ جماعت کو عادت نہیں ۔انہوں نےکہا کہ بی بی آپ کی پارٹی پر بھی شھید بینظیر بھٹو کے قتل کے الزام لگتے رھے ھیں اور جس پارٹی کو آپ نے قاتل لیگ کہا ان کو ھی گلے لگا کر حکومت میں شامل کیاایم این اے لال مالھی نےکہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نےسندھ کی عوام کو مایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں