اسلام آباد (پی این آئی)کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون، بیروزگاروں کو اچھی خبر سنا دی گئی۔۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کردیا۔اسلام آباد میں بے روز گار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ کیلئے اب تک 3 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت عطیہ کیے گئے ایک روپے کے بدلے 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی،کوروناریلیف فنڈ کیلئے عطیات شفاف انداز میں وصول اورخرچ کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کی رجسٹریشن احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر کی جارہی ہے اور کوائف کی تصدیق کے بعد فی کس 12 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ لاک ڈاو¿ن کے دوران مستحق خاندانوں میں بھی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک ملک بھر میں 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں104 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں