آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئےپیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئےپیشنگوئی کر دی۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ تاہم خیبر پختو نخوا: کاکول 11، دیر 05،میرکھانی،مالم جبہ02،چترال، لوئر دیر، سیدو شریف01، گلگت بلتستان : گوپس 03 اور کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46 ، سبی ،تربت، لسبیلہ ، موہنجوداڑو، مٹھی اور جیک آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close