مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے حوالے سے عوام سے بڑی اپیل کر دی، پیغام جاری

لاہور(پی این آئی) مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے حوالے سے عوام سے بڑی اپیل کر دی، پیغام جاری… پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نواز شریف کے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز جیل سے رہائی اور والد کی بیرون ملک روانگی کے بعد سے خاموش ہیں تاہم انہوں نےن اس دوران دو سے تین مرتبہ ٹویٹس کیے لیکن اس دوران حکومت پر کوئی تنقید نہیں کی،علاوہ ازیں انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کی تھی،ن لیگ کے سپورٹرز ہر وقت مریم نواز کے ٹویٹس کے انتظار میں ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے مریم نواز مختلف موقوں پر ٹویٹس کرتی ہوئی نظر آئیں،آج بھی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کرنے والے سپورٹز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کی آخری با برکت راتوں میں میاں صاحب کو خصوصی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔اس سے قبل ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بھی لندن میں موجود تھے لیکن بعد میں کورونا وائرس پھیلنے سے قبل وہ وطن واپس آ گئے۔ نوازشریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید وہ اپنے اوپر جاری مقدمات سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی پاکستان کی سیاست میں رہیں گے کیونکہ ان کے ساتھ ایک جماعت ہے،اس وقت وہ ٹھہرواورديکھو کی گيم کھيل رہےہيں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی پہلے بھی باہر جا چکے ہیں۔ جب وہ واپس آئے تھے تو پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھرے تھے۔ اس لئے و اب بھی خاموشی والی سیاست کر رہے ہیں، مریم نواز کا خاموش رہنا بھی سیاسی حکمت عملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close