لاہور (پی این آئی )شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہو گی لیکن نا اہل قرار دے دیئے جائیں گے، سینئر صحافی کا دعویٰ… پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے ایک بار پھر خبریں زیر گردش ہیں۔سینئر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس بنائے جائیں گے جب کہ حکومتی نمائندوں کا بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور اب وہ بچ نہیں سکتے،اسی حوالے سے سینئر صحافی فخر الرحمان نےن دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نیب سے پلی بارگین کر لیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب کو منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی کیس میں ہلی بارگین کا اشارہ دیا ہے۔ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ گرفتار نہ ہوں لیکن سیاست سے نااہلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،شہباز شریف 02 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔فخر الرحمان نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف بلکل محفوظ ہوں گی۔۔۔دوسری جانب حکومتی نمائندوں نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف نے کرپشن اور ٹی ٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں، ن لیگی تیس مارخاں کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں مسرور انور، خان اینڈنثار ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے، شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں