ہڑتال ختم ہو گئی، پنجاب حکومت اور فلور مل مالکان کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا

لاہور(پی این آئی)ہڑتال ختم ہو گئی، پنجاب حکومت اور فلور مل مالکان کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی۔پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ فلور ملز ایسوسی ایشن کےرات گئے کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے

بعد فلور ملز نے ہڑتال ختم کردی۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور فلورملز کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا اور ہڑتال ختم کردی گئی۔علیم خان نے کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کردی، فلورملز ہی گندم کی استعمال کنندہ ہیں، انہیں گندم خریدنے اور رکھنے کی آزادی ہے۔معاہدے کے متن کے مطابق عید تعطیلات کے فوری بعد اوپن مارکیٹ میں گندم قیمت کے تناسب سے آٹے کی سرکاری قیمت مقرر ہوگی۔ کوئی ضلعی افسر فلورمل میں داخل ہوگا نہ ملز کی گندم والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ہو گی، فلورملز کو پنجاب میں گندم کی آزادانہ خریداری کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں