31 جولائی تک نیب دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا، شہباز شریف کا کیس کافی سیریس ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

پشاور (پی این آئی)31 جولائی تک نیب دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا، شہباز شریف کا کیس کافی سیریس ہے، شیخ رشید کا دعویٰ۔وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہے، 31 جولائی تک نیب دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل ہمیں ٹرینیں

چلانے کی اجازت ملی ہے، ہم 30 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے صرف 3 ٹرینیں چلائیں گے، ہمارے پختون بہن بھائی ٹرین میں زیادہ سفر کرتے ہیں، ضرورت محسوس ہوئی تو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوڈ بڑھا تو عید اسپیشل ٹرین بھی چلا سکتے ہیں، ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے، مگر ہم حکومت ہیں اور عوام کا فائدہ دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز کو مدِ نظر رکھ کر ٹرین کو چلائیں گے، ٹکٹوں میں کوئی رعایت نہیں، ہمیں بڑی مشکل سے ٹرینیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹرینیں چلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وہ 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے کوئی مشکلات نہیں، وہ وقت گیا جب لوگ اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کرتے تھے۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو وزیرِ اعظم کی بھرپور حمایت حاصل ہے، جب تک عمران خان کی حمایت حاصل ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close