کراچی(پی این آئی)ہم سندھ میں سکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں، سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین زبانوں میں ایپ تیار کر لی ہے، سعید غنی نے بتا دیا۔سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ ہم اسکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنے سسٹم سے منسلک کر لیں۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ انٹر نیٹ کی سہولت بہت سے طلباء کو میسر نہیں، اس پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایپ تیار کی گئی ہے، یہ ایپ سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم کوشش بھی کریں تو اسکول نہیں کھول سکتے، ہمیں لگتا ہے کہ اسکول کھول بھی لیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی کی جانب سے ایک ایپ بنائی گئی ہے، یہ ایپ ڈیجیٹل کلاس کی جانب ہمارا پہلا قدم ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ ایپ اسکول کی پڑھائی کا متبادل نہیں، انٹرنیٹ کی سہولت کی دستیابی اب بھی مسئلہ ہے، سیلیولر کمپنیوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز سے بات کی جا رہی ہے، ایک چینل تعلیم کے لیے مختص ہو، مختلف ذرائع کے استعمال سے ہم کامیاب ہوجائیں گے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کلاس کے لیے ہم اپنے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، اس ایپ میں بچے اردو، انگریزی کے ساتھ سندھی زبان میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔سندھ کے وزیرِ تعلیم نے یہ بھی کہا کہ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے یہ ایپ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں