بلوچستان میں دہشت گردی کا زور، دو مختلف واقعات میں 7 سکیورٹی جوان شہید

راولپنڈی(پی این آئی)بلوچستان میں دہشت گردی کا زور، دو مختلف واقعات میں 7 سکیورٹی جوان شہید۔بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعےمیں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close