پاکستان پر ڈالروں کی بارش، کہاں سے بڑی رقم آگئی؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔37 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ ورلڈ بینک میں سے ملنے والی رقم میں سے 20

کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب میں صحت عامہ کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 17 کروڑ ڈالر خیبر پختونخوا کے زرعی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان صحت اورتعلیم کےشعبےکی ترقی میں سنجیدہ ہے۔اس موقع پر نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close