وزیراعظم عمران خان کا فوری حکم ، ڈاکٹر ظفر مرزا کا سب سے اہم اختیار ختم کر دیا گیا،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کا حکم، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا سب سے اہم اختیار ختم کر دیا گیا، معاون خصوصی برائے قومی صحت کے مالی اختیارات ختم کر دئیے گئے ، فیصلہ بھارت سے ادویات برآمدات کے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی

ہدایت کے بعد معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو دیے گئے مالی اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہدایت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اب سے مالی معاملات سے متعلق سمریاں براہ راست وزیراعظم کو بھجوائی جائیں۔ وزیراعظم نے بھارت سے ادویات برآمدات کے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اس سلسلے میں اپنے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی معاملات کے اختیارات ختم کر دیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر مملکت کے طور پر وزارت کے تمام مالی اور انتظامی معاملات بطور انچارج سمریوں کی منظوری کے بغیر ہی احکامات جاری کر رہے تھے، تاہم اب سے وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔اب سے وزیراعظم عمران خان خود وزارت صحت سے متعلق تمام سمریوں کو آگے بھجوانے یا ان کی منظوری دیے جانے کے فیصلے کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تنویر قریشی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close