اسلام آباد(پی این آئی)احسن اقبال نے کہا ہے حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے، معیشت کا لاک ڈاؤن کورونا سے پہلے ہوچکا تھا، میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی،
نواز شریف نے دفاع کیلئے بیرونی دباؤ کو مسترد کیا، نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کر کے پاکستان کیلئے فیصلہ کیا، میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا ہم معیشت کو ناقابل تسخیر بنا رہے تھے، ہم کورونا سے پہلے معیشت کا لاک ڈاؤن بھگت چکے تھے، پی ٹی آئی معیشت کو مزید تباہ کرے گی، ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں وہ معیشت بہتر کرے، یہ لوگ معیشت کو مزید تباہ تو کرسکتے ہیں، ٹھیک نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں