اسلام آباد(پی این آئی)وزارت داخلہ نے میئر اسلام آباد کو معطل کیا شیخ عنصر عزیز عدالت چلے گئے۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر نے وزارت داخلہ کے 90 روز کی معطلی کے نوٹی فکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی
کورٹ میں درخواست دائر کردی، اپنے وکیل قاضی عادل کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ ، چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے اور ان کے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے۔ عدالت فریقین کو ہدایت کرے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں اور کام کرنے دیا جائے،17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے،درخواست پر فیصلے تک نوٹی فکیشن معطل کر کے بطور میئر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں