لاک ڈاؤن، 31 مئی تک کے فیصلے پر قائم ہیں، سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، سعید غنی نے وفاق کو صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی)لاک ڈاؤن، 31 مئی تک کے فیصلے پر قائم ہیں، سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، سعید غنی نے وفاق کو صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم 31 مئی تک کے فیصلے پر قائم ہیں، این سی او سی کی میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ شاپنگ مال نہ کھولے

جائیں، ہم نے جو جو قدم اٹھایا پی ٹی آئی نے سبوتاژ کیا۔سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صوبوں کو استعمال کر کے وفاقی حکومت ایسی صورتحال پیدا کرتی ہے کہ پنجاب میں کچھ اور سندھ میں کچھ ہو رہا ہے تو یہ بہت غلط بات ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسی فیصلے پر نظر ثانی کرنی ہے تو این سی سی کی میٹنگ بلائیں، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر ہوتے ہیں۔این سی سی کے فیصلوں کو اسی فورم پر زیر بحث لانے کے بجائےخود سے کوئی فیصلے کرنا نامناسب ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ان لوگوں کو شہ دے رہی ہے تاکہ سندھ کے حالات خراب ہوں، ہم پی ٹی آئی کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close