سمندر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ ، کیا پاکستان کو بھی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

کراچی (پی این آئی) سمندر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ ، کیا پاکستان کو بھی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی۔۔محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان سے کراچی سمیت پاکستان کے ساحلی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں

“امفان” کے نام سے طوفان بن رہا ہے جو بھارت یا بنگلہ دیش کے کسی ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔ طوفان ” امفان” ممکنہ طور پر بھارت کے ساحلی مقامات کولکتہ اور اڑیسہ کے قریب پہنچے گا۔ اس طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان کراچی سے 2600 کلومیٹر دور ہے، اس کی وجہ سے کراچی میں گرم ہوائیں چل سکتی ہیں لیکن اس کے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ 18 مئی سے 22 مئی کے دوران کراچی میں جو ہیٹ ویو آئے گی اس کا اس طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close