یا اللہ عمران خان کوتوفیق دےکہ وہ کورونا وائرس کو اسی طرح تباہ کریں جس طرح انہوں نے۔۔۔ سلیم صافی نے انوکھی دعا کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور ایسے میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون میں موجود شہری بھی عبادات میں مصروف اور گناہوں سے توبہ استغفار کررہے ہیں ، ایسے میں سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسی التجا کردی کہ سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔ٹوئٹر پر انہوں

نے لکھا کہ” ایک التجا ۔۔لیلة القدر کے موقع پر قوم کا ہر فرد یہ دعائیں ضرور مانگیں۔ (۱) یا اللہ عمران خان کوتوفیق دےکہ وہ کورونا وائرس کو اسی طرح تباہ کریں جسطرح انہوں نےپاکستانی معیشت کوکیا۔(۲) یااللہ عمران کے ہاتھوں پورےپاکستان کاوہ حشر نہ ہونےدیں جو انہوں نےپشاور اوربی آر ٹی کا کیا(آمین)”۔ان کی اس ٹوئیٹ پر شاہد جرال نے لکھا کہ “ایک اور التجا ھے لیلۃالقدر کے موقعہ پر کہ ھمارے موجودہ حکمران نے سیاسی دشمنوں کو تو پابند سلاسل کرنے میں ہر جائز وناوناجائز طریقہ اپنایا”۔حامد شیخ نے لکھا کہ ” جتنا ہمدرد کا صافی بچپن میں کڑوا لگتا تھا، اس سے زیادہ یہ صافی کڑوا ہے” ۔عمیر سولنگی نے لکھا کہ ” آپ کی دعا بھی مولونا طارق جمیل کی طرح سیاسی ہوگئی”۔روئیدار خان نے ہنسنے کے لیے ہاہا ہا، لکھا اور جملہ کو آگے بڑھاتے ہوئے سلیم صافی سے اتفاق کیا اور لکھا کہ ” میرے خیال سے بھی ایسا ہونا چاہیے “۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close