کراچی (پی این آئی)عید الفطر کب ہو گی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان.. شوال المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا۔وزارت مذہبی امور نے شوال المعظم کا چاند دیکھنے
کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلئے، 23 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیز کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔رویت ہلال کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا۔وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو کہا ہے کہ چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے، چاند دیکھنے کیلئے صرف رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم شوال (عید الفطر) اتوار 24 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں