لاہور(پی این آئی)شہباز شریف پر بجلیاں گرادی گئیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ…. صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے حقیقی معنوں میں
کرپشن اور ٹی ٹی کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا،شہباز شریف کے پاس نیب تحقیقات اور شہزاد اکبر صاحب کے سوالات کا کوئی جواب نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب تحقیقات میں انکشافات کی بنیادپرانکانام ای سی ایل میں ڈالاجائے،ن لیگی تیس مارخان اپنےآقاؤں پر کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں شہباز شریف مسرور انور، خان اینڈ نثار ٹریڈنگ سے ہونے والے ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی اور کرپشن کی یہ دنیا ذاتی ملازمین، جعلی کمپنیوں، کیش بوائز اور سرکاری وسائل کے غیر قانونی استعمال پر مشتمل تھی، شہباز شریف کو ملنے والی کک بیکس کی مکمل ٹریل موجود ہے،احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے لیکن وزیرِ اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے، کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں