عید کے چاند سے متعلق پیشنگوئی کرنے سے منع کرنے پر محکمہ موسمیات نے رویت ہلال کمیٹی کوواضح جواب بھجوا دیا

کراچی(پی این آئی)عید کے چاند سے متعلق پیشنگوئی کرنے سے منع کرنے پر محکمہ موسمیات نے رویت ہلال کمیٹی کوواضح جواب بھجوا دیا.. محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ محکمہ صرف چاند کے پیدا ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتاہے، چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہوتا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ

موسمیات سردار سرفرازکے مطابق چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کوئی ویڈیو پیغام نہیں دیتا،محکمہ شروع سے ہی اعدادوشمار رویت ہلال کمیٹی سے شیئرکرتا رہا ہے،اسے پیش گوئی نہیں ایسٹرونومیکل کیلکولیشن کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی امور کی جانب ایسٹرونومیکل کیلکولیشن روکنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے،محکمہ موسمیات چاند کے پیدا ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتاہے،چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی کرنے سے روک دیا ہے۔وزارت مذہبی امورنے ہدایات جاری کی ہیںکہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے۔محکمہ موسمیات کو چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close